اسلام آباد
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کا ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں کا دورہ۔
ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں کا دورہ کیا، فرائض منصبی کی ادائیگی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ پڑتال کے عمل کو سخت کریں ہر گاڑی کو مکمل چیک کر کے جانے دیں, ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع تمام اہم عمارات کا تحفظ ہماری ترجیحات ہیں، مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں، ملکی حالات کے پیش کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،اسلام آبادپولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیور ٹی کے سخت اقداما ت کرتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیو میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور چیکنگ کو موثر بنائیں،کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار صاف وردی اور مکمل کٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، فرائض منصبی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0 Comments