لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پرجوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پرجوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

29اپریل2024
راولپنڈی 
نظام عدل نیوز 
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پرجوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے تبادلوں کی زد میں آنے والوں میں 191 ایڈیشنل سیشن جج، 4سینئر سول جج اور 171 سول جج شامل ہیں ہائی کورٹ کے رجسٹرار عبدالرشید عابد نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد 3الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیئے تبادلوں کے احکامات کے تحت  راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساجدہ احمد کو راولپنڈی سے ملتان،محمد سہیل انجم کو راولپنڈی سے چشتیاں،محمد صفدر کو راولپنڈی سے جڑانوالہ،فرحت جبین رانا اوررانا سہیل کو جھنگ سے راولپنڈی، محمد آصف کو سرگودھا سے اٹک،خالد بشیر کو ڈسکہ سے راولپنڈی،عرفان اکرم کو لاہور سے راولپنڈی، ملک نور خان کو لاہور سے راولپنڈی، محمد سعید رفیق کو ملتان سے جہلم رضوان الحق کو کمالیہ سے جہلم،شمس حسنین خان سیال کو گوجرانوالہ سے راولپنڈی، سید جہانگیر علی کو راولپنڈی سے ساہیوال، خالد محمود چیمہ کو حاصل پور سے راولپنڈی،عابدہ رفیق اور سلیمان طارق کوراولپنڈی سے دیپالپور،آصف حیات کو راولپنڈی سے عیسیٰ خیل  میں بطور ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج تعینات کیا گیا ہے جبکہ سول ججوں میں سعدیہ سلطانہ کو قصور سے راولپنڈی،صبا عالم کو لاہور سے راولپنڈی،مہر النسا کو راولپنڈی سے کلر سیداں،طاہرہ صادق کو راولپنڈی سے قصور، ثوبیہ ترمذی کو راولپنڈی سے اوکاڑہ، عبدالستار کو پسرور سے راولپنڈی، خالد حیات کو راولپنڈی سے پسرور،شہزاد کامران کو لاہور سے کوٹلی ستیاں، ارتاش احمد کو راولپنڈی سے قصور، عدنان انجم گوندل کو کہوٹہ سے چیچہ وطنی میں تعینات کیا گیا ہے مذکورہ تمام ججوں کو ہدائیت کی گئی ہے کہ وہ3مئی تک نئے منصب کا چارج سنبھالیں۔
۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments