اسلام آباد ،چیف ٹریفک پولیس سرفراز ورک نے غیرنمونہ نمبر پلیٹس سمیت گاڑیوں کے کالے شیشے استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،چیف ٹریفک پولیس سرفراز ورک نے غیرنمونہ نمبر پلیٹس سمیت گاڑیوں کے کالے شیشے استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا



نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 
 
اسلام آباد چیف ٹریفک پولیس کی ہدایت پر کالے شیشوں سمیت غیرنمونہ نمبرز پلیٹس کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا دو ہفتوں کے دوران 5500کے قریب غیرنمونہ نمبرپلیٹس کا استعمال کرنے والوں کے علاؤہ کالے شیشوں والی 1900کے قریب گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاچکی ہے اور یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی سختی سے  جاری رہے گا ایک بیان کے مطابق چیف ٹریفک پولیس سرفراز ورک نے اسلام آباد کے شہریوں سے مخاطب ہو کر بتایا ہے کہ غیرنمونہ نمبر پلیٹس لگانا اور کالے شیشوں کا استعمال کرنا خلاف قانون ہے اسکے خلاف ٹریفک قوانین کے مطابق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کا این او سی کوئی محکمہ جاری نہیں کرتا اگر اس طرح کا کسی کے پاس کوئی این او سی ہے تو وہ این او سی کینسل کیے جاچکے ہیں اگر اسکے باوجود بھی کوئی این او سی پیش کرتا ہے جو جعلی ہے اسکے خلاف الگ سے کاروائی عمل میں لائے جائے گی ایس ایس پی ٹریفک پولیس سرفراز ورک نے مذید بتایا ہے کہ مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 264مقدمات کا اندارج کیا جاچکا ہے یہ عمل آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے قانونی کاروائی سے بچنے کے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہوگا شہریوں کو چاہیے کہ محمکہ ایکسائز سے جاری شدہ نمبرز کا استعمال کرتے ہوئے کالے شیشوں کا استعمال ہرگز نہ کریں ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Post a Comment

0 Comments