سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے تھانہ میں کھلی کچہری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے تھانہ میں کھلی کچہری

سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے تھانہ میں کھلی کچہری 


نظام عدل نیوز 
ظاہر حسین کاظمی 
 سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے تھا نہ شالیمار میں کھلی کچری کا انعقاد کیا، کھلی کچری میں آ نے والے شہر یو ں کی شکا یا ت سن کر متعلقہ افسران کو احکا ما ت جا ری کیے اور ما رک کر دہ درخو استو ں پر دئیے گئے وقت میں قانو نی کا رروائی کر کے رپو رٹ کر نے کی ہدایت دی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ند یم بخاری نے تھا نہ شالیمار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے  افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،انہوں نے مزید کہاکہ پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے،رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی،انہوں نے پولیس افسران و جوان کو ہدایات دیں کہ مشکوک و مشتبہ موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور اشخاص کی موثر چیکنگ کریںاور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا ئیں،کھلی کچہری میں آنیوالے شہری قابلِ عزت ہیں،کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد ناصرف لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے بلکہ شہریوں کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا، شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے،ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے،شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔

Post a Comment

0 Comments