اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ انڈسٹریل ایر یااور تھا نہ شہزاد ٹاون پولیس ٹیموں نے راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گروہو ں کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ انڈسٹریل ایر یااور تھا نہ شہزاد ٹاون پولیس ٹیموں نے راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گروہو ں کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا


اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ انڈسٹریل ایر یااور تھا نہ شہزاد ٹا ون پولیس ٹیموں نے راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گروہو ں کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے مسروقہ قیمتی مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ شہزاد ٹا و¿ن پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گر وہ کے اہم رکن کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم کی شنا خت محمد اقبال کے نام سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزم نے تھا نہ شہزاد ٹا و¿ن کے علا قوں میں وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تھا نہ انڈسٹر یل ایریا پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گر وہ کے اہم رکن کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے مسروقہ قیمتی مو با ئل فون برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزم کی شنا خت محمد آ صف کے نام سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزم نے تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا کے علا قوں میں وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن "پکار- 15 "یا"آئی سی ٹی ایپ"15-پر فوری اطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments