سانحہ9مئی میں اہم عسکری، سرکاری و نجی املاک پر حملوں، پولیس اہلکاروں پر تشدد،کار سرکار میں مداخلت، جلاؤ گھیراؤاور امن عامہ میں خلل کے 15مقدمات کے نامکمل چالان عدالت میں جمع کروا دیئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سانحہ9مئی میں اہم عسکری، سرکاری و نجی املاک پر حملوں، پولیس اہلکاروں پر تشدد،کار سرکار میں مداخلت، جلاؤ گھیراؤاور امن عامہ میں خلل کے 15مقدمات کے نامکمل چالان عدالت میں جمع کروا دیئے

08مئی2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )راولپنڈی پولیس نے سانحہ9مئی میں اہم عسکری، سرکاری و نجی املاک پر حملوں، پولیس اہلکاروں پر تشدد،کار سرکار میں مداخلت، جلاؤ گھیراؤاور امن عامہ میں خلل کے 15مقدمات کے نامکمل چالان عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں اس حوالے سے تھانہ آر اے بازار، سول لائن، مورگاہ، وارث خان، سٹی، کینٹ، ریس کورس، نیوٹاؤن، صادق آباد، صدر واہ اور حضرو کے علاوہ تھانہ ٹیکسلا کے3 مقدمات میں متعلقہ تفتیشی افسران نے بدھ کے روزنامکمل چالان انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں جمع کروائے ان مقدمات میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وصوبائی اور اراکین اسمبلی وزراشیریں مزاری،غلام سرور خان، مراد سعید، مسرت جمشید چیمہ، شبلی فراز، شہباز گل،راجہ بشارت، شیخ رشید، راجہ راشد حفیظ،اعجاز خان جازی،سیمابیہ طاہر،عمر تنویر بٹ صداقت عباسی،کرنل (ر)اجمل صابر، شیخ راشد شفیق اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے منتخب یونین کے3عہدیداروں سمیت 500کے لگ بھگ ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ بڑی تعداد میں نامعلوم ملزمان بھی ان مقدمات کا حصہ تھی۔
۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments