08مئی2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9مئی کو آج (بروز جمعرات)ایک سال مکمل ہونے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی سانحہ 9مئی پر راولپنڈی شہر سمیت ضلع کے مختلف تھانوں میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر14مقدمات درج کئے گئے لیکن تاحال کسی مقدمہ میں پولیس تاحال نہ تو مکمل چالان عدالت مین پیش کر سکی اورنہ ہی ملزمان پرفردجرم ہی عائد نہ ہو سکی تھانہ آر اے بازار،تھانہ سول لائن،تھانہ وارث خان،تھانہ نیو ٹاؤن،تھانہ وارث خان، تھانہ سٹی،تھانہ ٹیکسلا اور تھانہ صدر واہ میں درج ان مقدمات میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وصوبائی اور اراکین اسمبلی وزراشیریں مزاری،غلام سرور خان، مراد سعید، مسرت جمشید چیمہ، شبلی فراز، شہباز گل،راجہ بشارت، شیخ رشید، راجہ راشد حفیظ،اعجاز خان جازی،سیمابیہ طاہر،عمر تنویر بٹ صداقت عباسی،کرنل (ر)اجمل صابر، شیخ راشد شفیق اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے منتخب یونین کے3عہدیداروں سمیت 500کے لگ بھگ ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ بڑی تعداد میں نامعلوم ملزمان بھی ان مقدمات کا حصہ تھے مقدمات میں نامزد تمام اہم شخصیات عدالتوں سے عبوری ضمانتیں کروا چکے ہیں جبکہ ملزمان کی بڑی تعداد نہ تو ابھی تک گرفتار ہو سکی نہ ہی انہوں نے عدالتوں سے رجوع کیا اس ضمن میں 10ماہ تک مسلسل عدم گرفتاری اور روپوشی کے باعث تھانہ سٹی پولیس کی استدعا پر انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے رواں سال19مارچ کو سابق وفاقی وصوبائی وزراشیریں مزاری، مراد سعید، مسرت جمشید چیمہ، شبلی فراز، شہباز گل سمیت12ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جس کے بعد مذکورہ ملزمان نے یکے بعد دیگرے پیش ہو کر عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا لیں اطلاعات کے مطابق500کے قریب چھوٹے کارکنان اب بھی جیل میں ہیں جبکہ ان کی قیادت معمول کی زندگی گزار رہی ہے ذرائع کے مطابق سانحہ 9مئی کے دوران راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں شرپسندوں نے درختوں،شاہراؤں کی خوبصورتی کیلئے لگائے گئے گملوں،سٹریٹ لائٹس،جی ایچ کیو گیٹ سمیت اہم سرکاری دفاتر کی عمارتوں کو5 ملین سے زائدکا نقصان پہنچایا گیاجبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کی حدود میں مری روڈ پر حساس ادارے کی عمارت حمزہ کیمپ پرحملے،میٹرو بس سروس کے مختلف سٹیشنوں پر پتھراؤسکستھ روڈ میٹرو سٹیشن کونذر آتش کرنے سمیت مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیااس طرح 9مئی کے سانحہ کے دوران شر پسندوں وانتہا پسندوں نے نہ صرف قومی املاک اوراہم فوجی و سول تنصیبات پر حملہ کر کے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا بلکہ شہدا کی یادگاروں کی بھی بے حرمتی کر کے ملکی وقار کو شدیدنقصان پہنچایاجبکہ شہدا کے لواحقین سمیت پوری قوم آج بھی اس سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کررہی ہے اور انصاف کی منتظر ہے اس ضمن میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملکی املاک اور رفاہ عامہ کے منصوبوں کو نشانہ بنانا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں سانحہ 9مئی سے نہ صرف ملکی وقار کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ عالمی سطح پر بھی ملکی بدنامی کا سبب بنا لہٰذاذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور انکے خلاف مقدمات کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیاجائے۔
۔۔۔۔۔
0 Comments