سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسسز کو بلیک لسٹ کر کے ڈیپورٹ کر دیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسسز کو بلیک لسٹ کر کے ڈیپورٹ کر دیا گیا

سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسسز کو بلیک لسٹ کر کے ڈیپورٹ کر دیا گیا

اسلام آباد 
نظام عدل نیوز 

سید ظاہر حسین کاظمی 
 چند پیسوں کی خاطر وطن کی عزت داؤ پر لگانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ایف آئی اے نے 8 کروڑ کے فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا
گرفتار افراد میں نجی پروموٹر کمپنی کا مالک غلام فرید اور بروکر ذوالفقار علی بھی  شامل ہے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی بھی  تلاش شروع کردی ہے درج مقدمہ کے مطابق ملزمان  نے سعودی عرب سے 108 نرسیں بھجوانے کا کنٹریکٹ حاصل کیا جسکے تمام اخراجات سعودی کمپنی نے ادا  کیےلیکن اسکے باوجود ملزمان کی طرف سے ہر نرس سے 4لاکھ روپے  وصول کئے گئے جبکہ درج مقدمہ میں انکشاف کیا گیا کہ  سعودی سسٹم میں اندراج کے دوران بھی ہیراپھیری سے ایک  ہی بار کوڈ پر 92 نرسز بھجوائیں یاد رہے کہ سعودی حکومت نے جعل سازی پر تمام نرسوں کو بلیک لسٹ کرکے وطن واپس بھیج دیا ہے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران معاملہ وزیراعظم شہبازشریف کے بھی علم لایا گیا

Post a Comment

0 Comments