اسلام آباد
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
اسلام آباد ،والدین پولیو ٹیمز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پاکستان سے اس موذی مرض کا خاتمہ یقینی ہوسکے ،عرفان نواز میمن
انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے دوسرے دن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کی جبکہ ریویو کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ایم سی آئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز ، میجسٹریٹس ،محکمہ صحت، پولیو کی ٹیمیں و دیگر اسٹیک ہولڈرز نےبھی شرکت کی، ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان کی طرف سے اجلاس کو دوسرے روز کے حوالے سے کارکردگی پر بریفنگ دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بتایا کہ اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کا ہدف ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہے
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کا ہدف کا حصول اولین ترجیح ہے اور جتنے بچے آج موجود نہیں تھے ان کو ترجیح میں رکھا جائے تاکہ ان کو انسدادِ پولیو کی ویکسین پلائی جا سکے اور دیگر عوامل پر ضرورت ہدایات جاری کی ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے پاکستان سے پولیو کے مرض کے خاتمے کے لیے اپنا اہم کردار کریں اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر صورت پلائیں راجہ پولیو سے پاکستان کو محفوظ بنایا جاسکے اس کے ساتھ ساتھ پولیو ٹیموں کے گھر نہ پہنچنے کی اطلاع ہر صورت ڈپٹی کمشنر کنٹرول آفس میں دیں،
0 Comments