انٹرنیشنل لیبر ڈے کے حوالے سے چیف کمشنر دفتر اسلام آباد کے ماتحت لیبر ویلفیر ڈیپارٹمنٹ، آئی سی ٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

انٹرنیشنل لیبر ڈے کے حوالے سے چیف کمشنر دفتر اسلام آباد کے ماتحت لیبر ویلفیر ڈیپارٹمنٹ، آئی سی ٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

اسلام آباد 
نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 

انٹرنیشنل لیبر ڈے کے حوالے سے چیف کمشنر دفتر اسلام آباد کے ماتحت لیبر ویلفیر ڈیپارٹمنٹ، آئی سی ٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ٹی، عاصم ایوب، کنٹری ڈائریکٹر، آئی ایل او، مختلف لیبر یونین کے سربراہان بشمول آئی سی ٹی ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن، سی ڈی اے مزدور یونین، پاکستان ورکر فیڈیریشن اور دیگر نے شرکت کی تقریب میں اسلام آباد میں کام کرنے والے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں نے بھی شرکت کی اس موقع پر پریمیم ڈائگناسٹک، الشفاء آئی ٹرسٹ اور ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے فری میڈیکل کیمپز کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپز میں آنکھوں کا معائنہ، دانتوں کا معائنہ، کینسر اور دیگر امراض کے میڈیکل چیک اپ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شامل تھےپریمیرم ڈائگناسٹک کی جانب سے دس ہزار سے زیادہ مزدوروں کو چالیس فیصد تک رعیاتی میڈیکل چیک اپ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیاڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے مختلف میڈیکل سورسز پر مزدوروں کے لیے پچاس فیصد تک ڈسکائونٹ کا اعلان کیا گیالیبر ڈے کے موقع پر ہاشو فائونڈیشن اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مابین چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخت کیے گئےتعمیر ملت فاؤنڈیشن نے لیبر ڈیپارٹمنٹ، آئی سی ٹی کے توسط سے مستحق مزدوروں کے بچوں کے لیے اسکالرشپس کا بھی اعلان کیا۔ اس معاہدے کے تحت 50 بچوں کو اسکالرشپس دی جائیں گیں مصطفیٰ آئی ٹرسٹ کی جانب سے مزدور خواتین میں ایک سو (100) سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ٹی، نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ چیف کمشنر دفتر، اسلام آباد، مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش بروئے کار لائے گا ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ٹی نے لیبر ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے مزدوروں کے لیے صحت، تعلیم اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Post a Comment

0 Comments