اسلام آباد میں مینوئل سٹیمپ پیپر کی جگہ ای سٹیمپ پیپرز کے اجراء کا فیصلہ
اسلام آباد
سید ظاہر حسین کاظمی
نظام عدل نیوز
15/05/2024
اسٹامپ پیپرز کے حوالے سے ڈی سی اسلام آباد کا احسن اقدام اٹھا لیا اسلام آباد میں ای سٹیمپ پیپرز کا اجراء کرنے کا فیصلہ،شہری مینوئل سٹیمپ پیپر کی جگہ ای سٹیمپ پیپرز کو پراپرٹی اور لین دین کے لیے استعمال کر سکیں گے،عرفان نواز میمن تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی پنجاب بینک کے نمائندوں کے ساتھ آج اہم ملاقات ہوئی اجلاس میں پنجاب بینک کے نمائندوں کی طرف سے ای سٹیمپنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جلد ہی اسلام آباد کے شہری کمپیوٹرائزڈ سٹیمپ پیپرز استعمال کر سکیں گے جسکو بذریعہ بارکوڈ باآسانی ویریفائی بھی کیا جاسکے گا گزشتہ روز ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز محمود جنجوعہ سمیت اسٹیٹ بینک کے نمایندوں کے علاؤہ تحصیلدار اسلام آباد غلام مرتضی چانڈیو بھی موجود تھے
0 Comments