راولپنڈی خاتون ٹیچروں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار
اسلام آباد
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزمان میں عارف اقبال اور خالد فراز شامل ہیں ملزم عارف اقبال ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لکی مروت میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھاملزم عارف اقبال بطور سپرینٹنڈنٹ تعینات تھاگرفتار ملزمان خاتون ٹیچروں کو جنسی طور پر ہراساں کرتے تھےبلیک میلنگ کے ذریعے
ملزمان قابل اعتراض مواد کی آڑ میں دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کرنے کی دہمکیاں دیتے تھےجںکہ گرفتار ملزمان نے متاثرین کا قابل اعتراض ڈیٹا واٹس ایپ پر شئیر کیاملزمان سے 3 موبائل فونز اور قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف متعدد متاثرین نے بیان ریکارڈ کروانے کے لئے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی سے رابطہ کر لیا
ملزمان گزشتہ کئی ماہ سے خواتین ٹیچرز کو ہراساں کر رہے تھےملزمان قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی آڑ میں رقم کا بھی مطالبہ کرتے رہےملزمان کو جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے لکی مروت سے گرفتار کیا گیاملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لکی مروت کے دیگر افسران سے تفتیش کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے
اختیارات سے تجاوز کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی
ترجمان ایف آئی اے
0 Comments