فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا ءاور طالبات کے وفد کا آپریشنز ڈویژن کا دورہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا ءاور طالبات کے وفد کا آپریشنز ڈویژن کا دورہ

8مئی 2024
نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 
فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا ءاور طالبات کے وفد کا آپریشنز ڈویژن کا دورہ،طلباءاور طالبات کو آپریشنز ڈویژن اسلام آباد کے مرکزی نظام، انوسٹی گیشن، پٹرولنگ اور تھانہ جات کی ورکنگ پر بریفنگ دی گئی اور انہیں پولیس اسٹیشن شالیمار کا دورہ کروایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے طلباءاور طالبات کے وفد کو آپریشنز ڈویژن کا دورہ کروایا، وفد کو اسلام آباد پولیس کے مرکزی نظام، تھانہ جات، دفاتر کی ورکنگ، تفتیش، کیمو نٹی پولیسنگ، پٹرولنگ اورنا کہ جا ت کے حو الے سے آ گا ہ کیا گیااور شالیمار پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کروایا گیا ،وفد کو شہر میں پٹرولنگ اور پولیس کی موثر کاررکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اسلام آباد پولیس آپریشن ڈویژن اہم کردار ادا کر رہا ہے، وفد کو مزید بتایا گیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موجود ناکہ جات تلاشی اور کوائف کے اندارج کے دوران جرائم کے انسداد اور مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد نے ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی انوسٹی گیشن رخسار مہدی سے بھی ملاقات کی اور اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہااور اس کامیاب دورے پر پولیس افسران اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments