8مئی 2024
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آبا د پولیس کا پاکستان کے شہریوں کے لئے احسن اقدام ،
اب پاکستان بھرکے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے،شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز ،سمارٹ ڈیجیٹل وینز اور خدمت مراکز سے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ بنوا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان بھر کے شہریوں کے لئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنا شروع کر دیا ،اس سلسلہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق اب پاکستان کے کسی بھی شہر سے تعلق رکھنے والے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر پائیں گے،شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز ،سمارٹ ڈیجیٹل وینز اور خدمت مراکز سے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ بنوا سکتے ہیں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اس سے قبل یہ سہولت صرف وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کا رہائشی پتہ کے حامل شناختی کارڈ رکھنے والے شہریوں کے لئے ہی تھی،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ،شاہراﺅں پر ٹریفک کے نظم و نسق سمیت شہریوں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچا رہی ہے،شہر ی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی مت چلائیں کیونکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہی محفوظ زندگی کی ضمانت ہے۔
0 Comments