اسلام آباد،ہائیکورٹ کے احکامات پر جناح گارڈن سوسائٹی کے خلاف شکنجہ تنگ کردیا گیا
اسلام آباد
نظام عدل نیوز
ظاہر حسین کاظمی
تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر/سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا جناح گارڈن کوآپریٹیو ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے جلد مسائل حل کیے جائیں اور لے آؤٹ پلان کی منظوری کی تمام شرائط کو پورا کیا جائے چیرمین سی ڈی اے نے سوسائٹی کی انتظامیہ کو کہا کہ وہ 6100 متاثرین کو قبضہ دینے کے لئے پلان آف ایکشن پیش کرتے ہوئےبتایا جائے کہ ان متاثرین کو کہاں کہاں پلاٹ دینے ہیں یاد رہے کہ جناح گارڈن اور نیشنل اسمبلی کوپریٹیو ہاؤسنگ کے ایسے متاثرین جنکو الاٹمنٹ ہوئی اور تمام واجبات کی ادائیگی کے باوجود پلاٹوں کی پوزیشن نہیں دی گئی تھی انکی طرف سے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا زیر سماعت کیس میں ہائیکورٹ نے چیف کمشنر کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایک مشترکہ ہیرنگ کریں گے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے گا ہائیکورٹ کے احکامات کی ہی روشنی میں پیرکے روز ہئیرننگ کی گئی جس میں ہئیرننگ میں سیکرٹری کوآپریٹو ، سو سائیٹیوں کی انتظامیہ نے شرکت کی
جناح گارڈن کے فیز ون اور ٹو کا لے آؤٹ پلان سی ڈی اے نے منظور کیا بعدازاں جسکو شرائط پوری نہ کرنے لے آؤٹ پلان منسوخ کردیا گیا
0 Comments