اسلام آباد
چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا. چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا نے فیصل مسجد کا دورہ کیا. اس موقع پر انجینئرنگ ونگ کے متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے.چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ فیصل مسجد کا ضروری تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت کا کام فی الفور شروع کیا جائے اور ضروری تعمیر ومرمت کا کام آج ہی مکمل کیا جائے اورمسجد کی تفصیلی تعمیر و مرمت کاکام بھی مکمل کیا جائے۔مزید برآں چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ ممبران سے ملاقات بھی کی اور اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفننگ لی. بریفننگ میں سی ڈی اے ممبران اور دیگر افسران نے سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچے اور اپنے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق بریفننگ دی. چیف کمشنر اسلام آباد کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ بھی کیا گیااس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد نے افسران کو تمام جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیں. انہوں نے مزید کہا کہ تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے. اسی طرح انتظامی طور پر معاملات میں مزید بہتری لائی جائے.
0 Comments