اسلام آباد ،شہر اقدامات میں ڈینگی پر کنٹرول کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی طرف سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم ضیاء آگاہی مہم کے لیے فلیڈ میں خود شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی سے بچاؤ کی مہم کیں کامیابی نہیں ہوسکتی شہریوں کو چاہیے کہ وہ ڈینگی سے بچنے کے لیے جاری کی گئی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں عرفان نواز میمن نے مزید کہا کہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے مشترکہ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کے ساتھ پر ڈینگی پر قابو پائیں گے یاد رہے کہ سابقہ دور میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے ہر موقع پر عوام کے درمیان موجود رہے اور اس میں ڈی سی آفس تک ایک عام آدمی کی رسائی ممکن ہوئی تھی محمد حمزہ شفقات سابقہ ڈی سی نے اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر عوامی رابطے کی بدولت اسلام آباد کے عوامی حلقوں میں مقبولیت حاصل کی تھی جو آج بھی اپنی جگہ قائم ہے اور شہری بہترین الفاظ میں انکو یاد کررہے ہیں
0 Comments