اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چٹ پٹہ مزیدار اچار کھانے والے ہوشیار، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی رات گئے بڑی کارروائی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چٹ پٹہ مزیدار اچار کھانے والے ہوشیار، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی رات گئے بڑی کارروائی

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چٹ پٹہ مزیدار اچار کھانے والے ہوشیار، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی رات گئے بڑی کارروائی

اسلام آباد 
سید ظاہر حسین کاظمی 
نظام عدل نیوز 
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہر کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں اچار اور مصالحہ جات کے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا 6510 کلو ناقص اچار 155کلو ملاوٹی مصالحہ جات اور ممنوعہ رنگ تلف کردیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق گلی سڑی سبزیوں کو ہودیوں میں کیمیکل ڈال کر بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا ڈرموں اور ہودیوں میں موجود اچار پر فنگس،کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھر مار پائی گئی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق  مصالحہ جات کے اندر رنگ کی ملاوٹ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر یونٹ سیل کر دیا گیافنگس اورکیمیکل زدہ گلی سڑی سبزیوں کو دلکش پیکنگ لگا کر اچار کے نام پر مہنگے داموں فروخت کیا جارہا تھا۔ 
غذائیت سے بھرپور اشیاء خورونوش کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوام سے گزارش ہے کہ گردونواح میں موجود ایسے عناصرکے خاتمے میں اسلام آباد فوڈاتھارٹی کی معاونت کریں۔

Post a Comment

0 Comments