اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی ریاض احمد بوسال کے اعزاز میں سکیورٹی ڈویژن میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی ریاض احمد بوسال کے اعزاز میں سکیورٹی ڈویژن میں الوداعی تقریب کا انعقاد

نظام عدل نیوز 
اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی ریاض احمد بوسال کے اعزاز میں سکیورٹی ڈویژن میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے ریٹائرڈ افسر کوپھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے سپرنٹندنٹ آف پولیس ریاض احمد بوسال کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سینئر سپرنٹندنٹ آف پولیس سکیورٹی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ زیشان حیدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر تمام سینئرپولیس افسران بھی موجود تھے،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے ایس پی ریاض احمد بوسال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد پولیس میں لگن اورایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیں اور اسلام آباد پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ریٹائرمنٹ سے قبل وہ بطور ایس پی پرائم منسٹر ہاﺅس اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے ریٹائرڈ ہونے والے افسر کو اعزازی پولیس پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے مزید کہاکہ ریاض احمد بوسال کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے فورس کی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments