اسلام آباد
8مئی 2024
نظام عدل نیوز
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اسلام آباد میں CDA ورکرز لیگ کے نام کے ساتھ یونین کا قیام عمل میں لایا جاچکا جسکو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ بھی کرا دیا گیا ہے CDA ورکرز لیگ کے انٹرل الیکشن میں اسلام آباد کے علاقے بنگیال سے تعلق رکھنے والی نوجوان شخصیت چوہدری شوکت کو بطور چیرمین ،بانی رہنما راجہ نورالہی ،صدر ایاز عباسی ،جنرل سیکرٹری راجہ رئیس کو منتخب کیا گیا ہے CDA ورکرز لیگ کا چیرمین منتخب ہونے کے بعد سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے چوہدری شوکت کو مبارک باد کا سلسلہ جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ CDA ورکرز لیگ کا چیرمین منتخب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے میری ذمہ داری میں شامل ہےکہ میں سی ڈی اے ورکرز لیگ کے تمام ممبران کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے میری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ ممبران کے بنیادی مسائل جن میں انکے بچوں کو بہترین تعلیم ،ممبران کے بچوں کو سی ڈی اے میں ملازمت دلانے کے علاؤہ انکے لیے بہترین علاج ومعالجہ اور ملازمین کے لیے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے عملی طور پر اقدام اٹھانا ہے انکا کہنا تھا کہ سی ڈی اے ورکرز لیگ کی مضبوطی خودمختاری سمیت ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی پوری باڈی کے ساتھ مل اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کروں گا چوہدری شوکت کا کہنا تھا کہ چیرمین منتخب ہونے پر جس طرح چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے میں اس پر ان سے اظہار تشکر کرتا ہوں
0 Comments