اسلام آباد مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزم علی ارباز کو چھاپہ مار کاروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم نے شکایت کنندہ کی شاپ سے جیولری خریدی اور 22000 روپے کی جعلی بینک ڈیپازٹ سلپ دکھا کر بقیہ رقم گاڑی سے لانے کا بہانہ کیا جبکہ ملزم گاڑی سے مبلغ 1 لاکھ روپے لانے کا بہانہ کر کے رفوچکر ہو گیامذکورہ شاپ اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں واقع ہےگرفتار ملزم نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 22 ہزار روپے کا فراڈ کیامذکورہ فراڈ کے حوالے سے سائبر کرائم ونگ میں متعدد شکایت موصول ہو چکی ہیں جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
0 Comments