اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق سید علی ناصر رضوی نے بطور آئی جی اسلام آباد اپنی تعیناتی کے فوری بعد وفاقی پولیس میں اصلاحات کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی پولیس کا مورال بلند کرنےکے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تنظیم نو کیلئے پنجاب پولیس سے بھی رجوع کیا ہےجسکے تحت پنجاب اور اسلام آباد کے جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹابیس منسلک کیا جارہا ہےجبکہ وفاقی پولیس کا اپنے یونٹس کی لاہور سے خصوصی ٹریننگ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی اسلام آباد اور سپیشل برانچ ،اینٹی رائٹ یونٹ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی خصوصی ٹریننگ بھی کی جائے گی انکا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس کے ان چاروں یونٹس کی تنظیم نو کے ساتھ مذکورہ یونٹس کی تنظیم نو میں ایچ آر ایم کی ریمپنگ بھی ضروری ہےجبکہ اسلام آبادکے تمام یونٹس کو ڈیجیٹلی طور پر مضبوط کیا جائےگا آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اسی نئی حکمت کے تحت سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، اے آر یو سمیت سیف سٹی کی ٹیمیں ٹریننگ کیلئے لاہور روانہ ہوچکی ہیں سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس اور پنجاب پولیس کے تعاون سے سپورٹ میکنزم بننے جارہا ہے پنجاب پولیس ہمارے تجربے، ہم پنجاب پولیس کے سسٹمز سے مستفید ہو کر آنے والے وقت میں مثبت نتائج حاصل کریں گے
0 Comments