پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل دھشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج پی ٹی آئی کا رہنما گرفتار کر لیا گیا
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کے دوران مزاحمت پر انسداد دھشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا درج مقدمے میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو نامزد کیاگیا پولیس نے رات کو ہی عامر مغل کو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا ایف آئی کے آر کے مطابق سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران عامر مغل نے آتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کردی تھی عامر مغل نے مشتعل ہجوم کے ہمراہ پولیس پارٹی پر حملے کی بھی کوشش کی عامر مغل کی گرفتاری کے دوران اسکے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ محمد سجاد کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا
0 Comments