راولپنڈی ،شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ
01مئی2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز )تھانہ روات پولیس نے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والے2 ملزمان گرفتارکر لئے متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کودرخواست دی کہ سعید نے میری بیٹی کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے دوست آفتاب کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایاجس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیاراولپنڈی کے ہی تھانہ مندرہ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب2 ملزمان گرفتارکر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیاپولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب وسیم اور مراد خان کو گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد لیا جبکہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا دوسری جانب پولیس نے منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 11ملزمان گرفتارکر کے3کلو کے قریب چرس، 1بوتل،20 لیٹرشراب اوراسلحہ مع ایمونیشن برآمدکر لیا تھانہ مندرہ پولیس نے آصف سے 1کلو350گرام چرس،تھانہ کلرسیداں پولیس نے معروف سے 560گرام چرس، مجید سے1بوتل شراب،تھانہ صدر واہ پولیس نے ملزم الیاس سے 560گرام چرس،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے بابر سے 520گرام چرس،تھانہ سول لائنز پولیس نے احسان سے 10لیٹر شراب،عبدالرحمان سے 5لیٹر شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے وقاص سے 5لیٹر شراب،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے کلیم سے 1پستول 30بور، صائم سے1پستول 30بور، تھانہ صدر واہ پولیس نے وقاص سے 1پستول 30بوربرآمد کرلیاجبکہ راولپنڈی ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرنے گزشتہ روز شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کی قبرپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اس موقع پرچیف سکیورٹی افسر اور ایس ایچ او چونترہ بھی موجود تھے ایس ایس پی آپریشنز نے شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے ملاقات کی انہوں نے کہاکہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے،شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں،جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
0 Comments