اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری دےدی گئی
فائل فوٹو
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی سمری وفاقی حکومت نے منظور کرلی آئی جی سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتیاں مرحلہ وار اور شفاف طریقے سے ہونگی جبکہ
چائنیز سمیت دیگر اہم شخصیات کی حفاطت کیلئے اسپیشل پروٹکشن یونٹ قائم کیا گیا ہےجاری بیان کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ( ایس پی یو) میں 3200 اہلکار بھرتی ہونگے آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جنرل بھرتی کیلئے وفاقی حکومت نے 1136 اہلکاروں کی سیٹیں منظور کیں ہیں جبکہ سیف سٹی کیلئے 69 سافٹ وئیر ماہرین بھی بھرتی کئے جائیں گے اسلام آباد پولیس میں 121 ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل افراد بھی بھرتی ہونگے بھرتیوں کا عمل دو سے تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا
0 Comments