پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس

 

اسلام آباد 

نظام عدل نیوز
ظاہر حسین کاظمی  
پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین ناصر خان خٹک کی سربراہی اور صدر راجہ عمران جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس میں چیئرمین ناصر خان خٹک، صدر عمران جنجوعہ، سینئر نائب صدر روبینہ شاہین، نائب صدر ضمیر حسین ضمیر، نائب صدر ساجد خان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سعد یونس عباسی،جوائنٹ سیکرٹری راجہ طاہر محمود، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری راجہ رخسار احمد، ممبران گورننگ باڈی حمیرا ارشد ، راحیلہ راجہ، مشتاق احمد، ملک نوید آصف، راجہ نوید، فرمان فیروز نے شرکت کی، اجلاس میں وفات پاجانے والے  ممبران گورننگ باڈی ڈاکٹر مشتاق احمد کے بھائی، راجہ نوید کی ساس،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری راجہ رخسار احمد کے والد کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے چیئرمین ناصر خان خٹک نے کہا کہ 10 جون 2023 کو ہونے والے تنظیم کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے تنظیم کی بہتری کےلیے کامیاب پروگرامز منعقد کروائے اور ممبران کےلیے بہترین کام کیا، ناصر خان خٹک نے کہا کہ صدر راجہ عمران جنجوعہ اور ان کی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ہر کال پر اپنی حاضری یقینی بنائی گرمی سردی میں تنظیم کے ساتھ کھڑے رہے، صدر راجہ عمران جنجوعہ نے کہا کہ میری ٹیم کے تمام عہدیداران کو سلام پیش کرتا ہوں آپ نے ہر اجلاس میں ریکارڈ شرکت کی کہیں بھی آپ کو بلایا گیا آپ سب نے اپنے کام چھوڑ کر تنظیم کی مضبوطی کےلیے بھرپور کام کیا، تمام عہدیداران نے صدر راجہ عمران جنجوعہ کے لیے تعریفی الفاظ ادا کئے، راجہ عمران جنجوعہ نے کہا کہ میں اس بار الیکشن میں صدارتی امید نہیں ہوں لیکن میں نئی آنے والی باڈی کے ساتھ ویسے ہی کام کروں گا جیسے بطور صدر کرتا رہا ہوں، چیئرمین ناصر خان خٹک نے کہا کہ یہ اس باڈی کے سال کا آخری اجلاس ہے تمام عہدیداران کو سلام پیش کرتا ہوں ہم نے الیکشن کمیٹی قائم کرکے نئے انتخابات کی طرف جانا ہے جو جمہوری عمل ہے جس کو ہم نے ہر سال برقرار رکھا ہوا ہے،ناصر خان خٹک نے گورننگ باڈی کے سامنے دو رکنی الیکشن کمیٹی کےلیے چیئرمین الیکشن کمیٹی سینئر صحافی بلال ڈار کا نام تجویز کیا اور ممبر الیکشن کمیٹی لقمان شاہ کا نام تجویز کیا جس کی پوری باڈی نے منظوری دی، چیئرمین الیکشن کمیٹی انتخابات کےلئے شیڈول جاری کریں گے جس کے مطابق پیجا کے سالانہ انتخابات ہونگے.

Post a Comment

0 Comments