اسلام آباد
نظام عدل نیوز
اسلام آباد میں کروڑوں روپے کی انوسمنٹ کرنا نوجوان کے موت کا فرشتہ بن گئی
اسلام آباد میں کروڑوں روپے دیکر پراپرٹی خریدنے والے نوجوان پر قبضہ مافیا نے زمین تنگ کر دی پانچ رکنی قبضہ مافیا کی جانب سے نوجوان پر قاتلانہ حملہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود کسی بھی ملزمان کو گرفتار تک نہیں کیا قبضہ مافیا کی جانب سے نوجوان کو جان کے شدید خطرات لاحق آئی جی اسلام آباد سے جان کی حفاطت کرنے کی اپیل کر دی تفصیلات کے مطابق سوہان کے رہائشی تصور نامی نوجوان نے چھ کنال کی اراضی موضع سوہان میں محمد فرقان سے خرید کی جس کی بابت مکمل ادائیگی کے بعد اراضی اپنے نام منتقل کروا بعدازاں فرقان اور محمد شریف نے جعلی انتقال کے ذریعے میرے ساتھ فراڈ کیا تصور حسین اپنی زمین پر موجود تھے کہ اسی اثناء میں عدنان،شریف،خادم،رمضان،سلمان و دیگر اسلحہ سے لیس آئے ملزم شریف نے بآواز بلند کہا کہ اسے مار دو اسی دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور عدنان،سلمان کے پسٹل کا فائر میرے کندھے پر لگا جس سے میں شدید زخمی ہو گیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تصور حسین کا کہنا ہے دونوں مقدمات تھانہ کھنہ میں درج کرائے لیکن بااثر قبضہ مافیا کو پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں ہے تصور حسین نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے بااثر قبضہ مافیا کو گرفتار کر کے مجھے جان کا تحفظ فراہم کیا جائے
0 Comments