ٹانگ کاٹے جانے والے اونٹ کے مالک کا قتل

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ٹانگ کاٹے جانے والے اونٹ کے مالک کا قتل

کراچی

نظام عدل نیوز

 بااثر افراد کی جانب سے ٹانگ کاٹے جانے والے اونٹ کے مالک کے قتل کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبریں جھوٹ نکلیں فصیلات کے مطابق چند روز قبل سانگھڑ کے علاقے منگلی میں سنگ دل وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی، پولیس نے بااثر وڈیرے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیازیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ذاتی عداوت پر بے زبان جانور اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے نوٹس لے کر متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹ طلب کی تھی، پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیاوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کی حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اس کی روزی بھی چھینی گئی۔ولیس کی جانب سے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے ملزموں کیخلاف کارروائی کے دو روز بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنا شروع ہو گئیں کہ بااثر افراد نے اونٹ کے مالک سومر بیھن کو بھی قتل کر دیا ہے جس پر سندھ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں رجمان سندھ پولیس نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ اونٹ کے مالک سومر بیھن کے قتل سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبریں حقائق کے ناصرف یکسر برخلاف بلکہ من گھڑت اور بے بنیاد بھی ہیں، ایس ایس پی سانگھڑ کا سومر بیھن رابطہ بھی ہوا ہےرجمان سندھ پولیس نے مزید کہا ہے کہ اونٹ کے مالک سومر بیھن نے ایس ایس پی سانگھڑ کو بتایا ہے کہ وہ خیریت سے ہے، منفی پراپیگنڈے کا مقصدعوام میں بے یقینی پھیلانا ہے، ایسےعناصر کیخلاف متعلقہ اداروں کی مدد سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Post a Comment

0 Comments