اسلام آباد ،زبان جانوروں کو بوریوں میں بند کرنے اور تشدد کرنے والے گرفتار
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بے زبان جانوروں کو بوریوں میں بند کرنے اور تشدد کرنے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد اسلام آباد پولیس کے "پولیس اینیمل ویلفئیر سروسز" نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ کا مقدمہ مقامی تھانہ کھنہ میں درج کرنے بعد ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہےوقوعہ غوری ٹاون کے علاقہ میں پیش آیا۔
ملزمان پر الزام کہ وہ بے زبان جانوروں کو بوریوں میں بند کرکے تشدد کرتے تھے اسلام آباد پولیس نے بے زبان جانوروں کی حفاظت، مختلف محکموں اور گھروں سے ریٹائر ہونے والے جانوروں کی حفاظت کے لئے "پولیس اینیمل ویلفئیر سروسز" کا آغاز کیا تھا۔
0 Comments