اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا 


نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 
تفصیلات کے مطابق مفرور حماد اظہر کا اچانک اسلام آباد میں ظاہر ہونا پارٹی پر بھاری پڑ گیااسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کی فہرستیں تیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ضمانت نہ ہونے والے مقدمات میں گرفتار کرنے کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 42 مقدمات میں سے 19 میں ضمانت نہیں لی گئی جبکہ پولیس رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے 16 میں سے 3 کیسزمیں ابھی تک  ضمانت نہیں لی ہے اسی طرح
حماد اظہر کیخلاف 3 مقدمات،کسی میں بھی ضمانت نہیں لی جبکہ ایک میں عدالت کی طرف سے مفرور قرار دئیے جاچکے ہیں مراد سعید کا نام اسی فہرست میں موجود ہے جو ایک مقدمے میں مفرور،8مقدمات میں سے 2 میں ضمانت ابھی تک  نہیں لی اسد عمر بھی 3 مقدمات میں پولیس کو مطلوب، پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر21 کیسز ہیں مختلف تھانوں میں درج 18 مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی نامزد  ملزم ہیں،پولیس رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو 2 کے علاوہ دیگر تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہےدوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے 4 اور علی نواز اعوان نے 5 کیسز میں ضمانت نہیں کرائی

Post a Comment

0 Comments