کروٹ ہائیڈرو پراجیکٹ کہوٹہ کے گردونواح میں دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کے احکامات جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کروٹ ہائیڈرو پراجیکٹ کہوٹہ کے گردونواح میں دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کے احکامات جاری

10جولائی 2024
راولپنڈی
نظام عدل نیوز 
ریجنل پولیس افسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کروٹ ہائیڈرو پراجیکٹ کہوٹہ کے گردونواح میں دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی پر موجود اہلکاروں کی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے اور غیر ملکیوں کی نقل و حرکت سے قبل سکیورٹی انتظامات کی بروقت تکمیل کی جائے یہ ہدایا ت انہوں نے گزشتہ روز کروٹ ہائیڈرو پراجیکٹ کہوٹہ،تھانہ کہوٹہ اور خدمت مرکز کہوٹہ کے دورے کے موقع پر جاری کیں اس موقع پرایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کرنل شاہد اور ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندرنے سکیورٹی انتظامات و دیگر امورکے متعلق تفصیلی بریفنگ دی آر پی او نے پاور پراجیکٹ کے تمام سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایس او پی کے مطابق پراجیکٹ کے گردونواح کے علاقوں میں دیگر سیکورٹی اداروں کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن عمل میں لائے جائیں،سیکورٹی پر موجود اہلکاروں کی جانچ پڑتال اور فارنرز کی نقل و حرکت سے قبل سیکورٹی انتظامات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے بعد ازاں آر پی او نے دورے کے اختتام پر تھانہ کہوٹہ اور خدمت مرکز کا بھی دورہ کیااور تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، حوالات اور دیگرامور کا جائزہ لیاجبکہ خدمت مرکز پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز میں دی جانے والی سہولیات کی بلا تعطل اورکم وقت میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ ایک بنیادی اکائی ہے لہٰذا تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے میرٹ اور انصاف کو یقینی بناتے ہوئے ان کی داد رسی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments