پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی باڈی کا اجلاس چیئرمین ناصر خان خٹک کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید الفاظ میں مذمت

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی باڈی کا اجلاس چیئرمین ناصر خان خٹک کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید الفاظ میں مذمت

پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی باڈی کا اجلاس چیئرمین ناصر خان خٹک کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید الفاظ میں مذمت 

اسلام آباد( نظام عدل نیوز ) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی منتخب باڈی کا اجلاس چیئرمین ناصر خان خٹک کی سربراہی اور صدر ساجد خان کی صدارت میں  منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، اجلاس منتخب عہدیداران کی خصوصی سفارش پر بلایا گیا، اجلاس کی صدارت صدر ساجد خان نے کی، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود نے تمام تر صورتحال سے عہدیداران کو آگاہ کیا، چیئرمین ناصر خان خٹک نے عہدیداران کو بتایا کہ سوشل میڈیا مہم کے پیچھے کون کون سے کردار ہیں اور حکمت عملی کے تحت سب کچھ کروایا جارہا ہے، میں نے قانون کے مطابق باقاعدگی کے سے لیگل نوٹس بھجوایا ہے، میرے سمیت تمام حقیقی صحافتی کمیونٹی قانون پر عمل درآمد کرتی ہے اور قانون کے مطابق چلتی ہے، ہم ہمیشہ کسی بھی مسائل میں قانونی اداروں کی مدد لیتے ہیں اور قانون کے راستے پر چلتے ہیں، صدر ساجد خان، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود، وڈیو لنک کے ذریعے شریک فنانس سیکرٹری روبینہ شاہین و دیگر تمام عہدیداران نے چیئرمین ناصر خان خٹک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مشترکہ بیان میں کہا کہ ناصر خان خٹک کا ایک ذاتی مسئلہ ہے جس پر سیاست کی جارہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہمارے عہدیداران کو وٹس ایپ پیغامات موصول ہوئے ہیں، اور دیگر سوشل میڈیا پر بھی مواد شیئر کیا گیا ہے، چیئرمین ناصر خان خٹک سمیت تمام عہدیداران کے خلاف کسی بھی مہم کا بھرپور قانونی جواب دیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا مہم پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے ان کے خلاف شکایات درج کی جائیں گیں، تاکہ آئندہ کوئی بھی سوشل میڈیا پر کسی کی عزت اچھالنے کی کوشش نا کرے، اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی بھی منظوری دی گئی، جس میں ،،اینٹی کرائم اینڈ پروٹیکشن کمیٹی،، ہیلتھ کمیٹی،، ایونٹ آرگنائزر کمیٹی،، تنظیم نو کمیٹی شامل ہیں، اجلاس میں تمام عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ممبران اور صحافتی کمیونٹی کی خدمت ہر حال میں جاری رکھی جائے گی، اپنے ممبران اور دیگر صحافی ساتھیوں کےلیے بہت جلد مختلف پروگرامز لائے جارہے ہیں جس سے ممبران اور دیگر صحافی ساتھی فائیدہ اٹھا سکے گیں، خصوصی اجلاس میں چیئرمین ناصر خان خٹک سمیت صدر ساجد خان، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود، ویڈیو لنک کے ذریعے فنانس سیکرٹری روبینہ شاہین، ایڈیشنل سیکرٹری نوید قریشی، نائب صدور سعد عباسی، ضمیر حسین ضمیر، جوائنٹ سیکرٹریز نعیم منہاس، راجہ ضیاء الحق، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری گلزار ناز، ممبران گورننگ باڈی ملک نوید آصف، صہیب محمود بھٹی، مظہر ستی،  شیر خان، چوہدری عاقب، چوہدری امجد علی، اور دیگر شریک ہوئے.

Post a Comment

0 Comments