23 ستمبر 2024
راولپنڈی () ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے رواں سیزن میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانے عائد کرنے کے ساتھ 3 ہزار مقدمات بھی درج کروائے گئے 10 لاکھ گھروں یا عمارتوں کے سروے کے دوران 50 کلینکس سمیت 1100 مقامات کو سیل کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی میں ڈینگی پر فوکس کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو سالوں کی نسبت رواں برس کیسوں کی تعداد کم ہوئی ہے حالانکہ گزستہ سالوں کی نسبت اس سال ہمارے پاس ٹیمیں بھی کم ہیں انہوں نے کہا کہ نوٹسوں اور چالان کے باوجود خلاف ورزی پر نہ صرف ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانے بھی عائد کئے گئے بلکہ 3 ہزار مقدمات بھی درج کروائے گئے انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1100 مقامات کو سیل کیا گیا اگست میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران 1400 ٹیموں نے 10 لاکھ گھروں کو چیک کیا محکمہ صحت کی ٹیمیں سرکاری عمارتوں کو ہر 3 دن بعد چیک کرتی ہیں انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر میں ڈینگی وائرس کے زیادہ کیس رپورٹ ہوتے ہیں اسی وجہ سے ڈینگی کے حوالے سے مساجد کے اندر اعلانات بھی کروائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں مریضوں کو ڈینگی کے حوالے سے رپورٹ نہ کرنے والے 50 کلینک بھی سربمہر (سیل) کئے گئے انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری ڈینگی علامات پر راولپنڈی کی تینوں ہسپتالوں اور فیلڈ کلینک سے رجوع کریں انہوں نے کہا کہ اوپن ایریا، گرین بیلٹ اور تفریحی مقامات ہمارے لئے ہارٹ سپاٹس ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مختلف ہسپتالوں میں 300 بیڈ موجود ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 150 ہے تاہم دوسرے مرحلے میں بیڈز کی تعداد بڑھا کر 1000 کی جائے گی انہوں نے کہا کہ لاروا ہر 15 دن میں میچور ہو جاتا ہے ہمارا کام سیزن شروع ہونے سے پہلے شروع ہو جاتا پے ہمارے ڈینگی کے حوالے سے سیمینار ڈینگی واک سکولوں میں زیرو پیریڈ کے ذریعے آگاہی جاری ہے ڈینگی کے حوالے سے کسی میڈیسن کی سرکاری اسپتالوں میں کمی نہیں ہے ًڈینگی ٹیسٹ کے لئے سرکاری اسپتالوں کے ساتھ کم ریٹس پر ٹیسٹ کرنے کے تجاویز پر کام کرہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عطائی ڈاکٹرز کے خلاف بھی ہمارا آپریشن جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments