18 اکتوبر 2024
راولپنڈی نظام عدل نیوز
راولپنڈی کی مقامی عدالتوں نے لاہور واقعہ کے ردعمل میں احتجاج کے دوران راولپنڈی کے مختلف مقامات سے گرفتار 300 کے قریب طلبا و غیر طلبا عناصر کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا ہے تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ مورگاہ کے علاقوں سے گرفتار 200 سے زائد ملزمان کو گزشتہ روز سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت حیات کی عدالت میں جبکہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے سے گرفتار 77 ملزمان کو سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ جہانزیب امان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر پولیس نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ تمام ملزمان کے مقدمات میں نامزد ہیں جن کے خلاف احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں تاہم عدالتوں نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پیش کئے گئے تمام ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا تھانہ نیو ٹاؤن، ائیرپورٹ اور تھانہ مورگاہ کے مقدمہ میں نامزد 300 کے قریب طلبا و غیر طلبا پر مشتمل ملزمان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس اور کچہری کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی اس موقع پر طلبا کے والدین اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جمعرات کے روز راولپنڈی کے مختلف مقامات پر احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں راولپنڈی کے 8 مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کئے تھے ان مقدمات میں 387 طلبا و غیر طلبا عناصر کو گرفتار کرنے کے علاوہ 2425 نامعلوم افراد کو بھی مقدمات میں شامل کیا گیا تھا یہ مقدمات تھانہ نیوٹاؤن، ائیرپورٹ، مورگاہ، گوجرخان، صدر واہ اور تھانہ نصیر آباد میں درج کئے گئے تھے مقدمات میں توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ادھر پنجاب کالج کے ذرائع نے بتایا کہ تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لئے گئے 169 ملزمان میں سے صرف 4 کا تعلق پنجاب کالج سے تھا جبکہ 85 کے قریب غیر طالبعلم عناصر اور باقی کا تعلق دیگر تعلیمی اداروں سے تھا کالج ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ ابھی مختلف کیپمس میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے کیونکہ مشتعل افراد نے مختلف کیمپس کی سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریوں اور کینٹین سمیت دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔
0 Comments