راولپنڈی پولیس کی رپورٹ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی پولیس کی رپورٹ

18 اکتوبر 202
نظام عدل نیوز 
راولپنڈی پولیس کی رپورٹ 
 راولپنڈی پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے 2 الگ الگ مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار کر لئے تھانہ کہوٹہ پولیس نے چھریوں کے وار سے اپنے ماموں کے قتل میں مطلوب محمد علی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے سابقہ رنجش پر اپنے ماموں وسیم کو قتل کر دیا تھا ادھر تھانہ بنی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دین اکبر اور دانش کو گرفتار کر کے چھری برآمد کر لی پولیس کے مطابق ملزمان نے چھری کے وار سے شہری عدنان خالق کو زخمی کر دیا تھا جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے سٹریٹ کرائم اور چوری کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے جس پر ملزمان سے مسروقہ رقم 16ہزار 500 روپے اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
جبکہ راولپنڈی  کے ہی تھانہ آر اے بازار پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر کے 82 ہزار 500 روپے، مسروقہ موٹر سائیکل،موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب احتشام اور بلال کو گرفتارکر کے 82 ہزار 500 روپے، مسروقہ موٹر سائیکل،موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق احتشام نامی ملزم کو متعدد وارداتوں کے اعتراف پر شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیادوسری جانب
راولپنڈی تھانہ صدربیرونی پولیس نے 13 سالہ گمشدہ بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا پولیس کو متاثرہ لڑکے کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا محمد واسع گھر سے مدرسہ گیا جو واپس نہ آیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے گمشدہ بچے کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیااسی طرح راولپنڈی  پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی میں پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور کے ہیڈ کانسٹیبل ملک عدیل نے 11 سال قبل  چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔

Post a Comment

0 Comments