بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں

اسلام آباد
نظام عدل نیوز 
سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،یہ چاہتے ہیں معصوم پاکستانیوں کا خون بہے، ان کو پریشانی ہے کہ ملک سیدھی پٹری پر چل رہا ہے ، پٹرول سستا ہو رہا ہے ، بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریںاورآزادی کی جدوجہد کے لیے پہلے اپنے بیٹوں کو واپس بلائیں،بانی  پی ٹی آئی اپنی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک رہے ہیں،  گنڈا پور ایک پیادہ ہے مگر اس کی زندگی بھی اہم ہے، اس کے پیچھے ایک کہانی چل رہی ہے، جو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی بات کررہاہے وہ وزیراعلیٰ ہے، آپ کے پی کے وسائل اپنے احتجاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں، کے پی اور پنجاب کی پولیس آمنے سامنے کھڑی شیلنگ کررہی ہے،بیرسٹرگوہر شریف آدمی ہیں، ان کو کہہ دیا بزدل ہے نکال دیں،یہ کسی کے باپ کا ملک نہیںبھڑکیں مارنے کا کوئی فائدہ نہیں،پاکستان کی خودمختاری کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا ،مجھے اس دوراہے پر نہ لایا جائے کہ پھر مجھے اپنے فون سے چیزیں سب کے سامنے رکھنی پڑیں، عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاسینیٹر فیصل واڈا نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے لاشوں کے ڈھیر گرانے کی تیاری ہے،بانی پی ٹی آئی کو اپنے اقتدار کیلئے لاشیں چاہئیں،یہ چاہتے ہیں معصوم پاکستانیوں کا خون بہے، یہ ڈی چوک اس لیے آئیں گے کیونکہ انہیں تصادم چاہیے، یہ بزدلی ہے کہ آپ غریبوں کو مروانے کے لیے احتجاج کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریں، آزادی کی جدوجہد کے لیے پہلے اپنے بیٹوں کو واپس بلائیں، بانی پی ٹی آئی اپنی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کا دماغ کدھر ہے،فیصل واوڈا کا مزیدکہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور ایک پیادہ ہے مگر اس کی زندگی بھی اہم ہے، اس کے پیچھے ایک کہانی چل رہی ہے، جو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی بات کررہاہے وہ وزیراعلیٰ ہے، آپ کے پی کے وسائل اپنے احتجاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں، کے پی اور پنجاب کی پولیس آمنے سامنے کھڑی شیلنگ کررہی ہے، عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، 2018 میں ہم نے مینڈیٹ چوری کیا آج انہوں نے کرلیا، فیض حمید کے سامنے اس وقت کھڑا ہوا جب وہ کرسی پر تھے، ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، ملک میں سمٹ ہورہی ہے، دیگر ممالک کے وزرائے اعظم آرہے ہیں،پیٹرول سستا ہو رہا ہے، 9 سینٹ کی بجلی دینے کی بات ہورہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، عمران خان کو پریشانی یہ ہے کہ معیشت بہتر ہوگئی ہے اور ملک پٹری پر چڑھ گیا ہے، حکومت کی نالائقی ہے کہ وہ ان چیزوں کواجاگر نہیں کر رہی ہے،پاکستان کی ترقی کواب کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا،خان صاحب کو اگرغنڈہ گردی کرنی ہے تو دیکھ لیتے ہیں سیاسی فتح کس کی ہوتی ہے،پریس کانفرنس کا مقصد عوام کو بچانا ہے، میری والدہ کا انتقال ہوا تو ان کا سوشل میڈیا پر تمسخر اڑایا گیا،ان میں سے نہیں جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرکے الگ ہوئے، مجھے اس دوراہے پر نہ لائیں کہ اپنےفون سے قوم کے سامنے کچھ رکھنا پڑے۔

Post a Comment

0 Comments