آج اسلام آباد پر دھاوا بولا جارہا ہے ،محسن نقوی
اسلام آباد
سید ظاہر حسین کاظمی
تازہ ترین اپڈیٹ
تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور عوام سے تکلیف کے لیےہم معذرت خواہ ہیں ہمارے معزز مہمان اس وقت پاکستان میں موجود ہیں
ہم نے ان کو یقین دلانا ہے کہ وہ محفوظ ملک میں ہیں وفاقی وزیر داخلہ نے مذید کہا کہ احتجاج کرنے والے ایک بار پھر سوچ لیں ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس وقت اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہ احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن اسکے لیے اجازت لینا ضروری ہےسوائے ایس پی کے یہاں کسی کے پاس گن نہیں ہےیہاں جتنی فورس کھڑی ہے کسی ایک کے پاس بندوق نہیں ہےاس میں کوئی شک نہیں کہ احتجاج کے لیے آنے والوں کے پاس بندوقیں ہیں وقت کی ضرورت ہے کہ انھیں
ہوش کے ناخن لینے ہوں گے سارے پاکستانی ہیں سب قابل احترام ہیں ، احتجاج کرنے والوں کو سوچنا چاہیے وہ کس وقت پر کیا کر رہے ہیں محسن نقوی نے وزیراعلی خیبر پختون خواہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پہلے بطور پاکستانی سوچیں اوراپنے صوبے خیبرپختونخوا میں جہاں مرضی احتجاج کریں یہ احتجاج نہیں بلکہ اسلام آباد پر دھاوا بولا جارہا ہےاس چیز کی کھبی بھی اجازت نہیں دے سکتے کہ ہر چوتھے دن آپ اٹھیں اور خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پر دھاوا بول دیں اس بات کا ادراک ہے کہ لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے اس کے لیے معزرت خواہ ہوں لیکن ہم نے اپنے مہمانوں کی سیکوریٹی بھی ہر قیمت پر یقینی بنانی ہے
0 Comments