شہید حکیم محمد سعید ملکی تاریخ کاایسا نام ہے جو طب، علم، خدمت خلق اورانسانیت کے فروغ کیلئے ہمیشہ یادرکھاجائے گا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

شہید حکیم محمد سعید ملکی تاریخ کاایسا نام ہے جو طب، علم، خدمت خلق اورانسانیت کے فروغ کیلئے ہمیشہ یادرکھاجائے گا

18 اکتوبر 2024
راولپنڈی نظام عدل نیوز 
ہمدرد نونہال اسمبلی کے سپیکرو ڈائریکٹر جنرل ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد امتیاز حیدر نے شہید حکیم محمد سعید کو پاکستان کی عظیم شخصیت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ آپ ایک درددل رکھنے والے عظیم پاکستانی رہنما تھے شہید حکیم محمد سعید ملکی تاریخ کاایسا نام ہے جو طب، علم، خدمت خلق اورانسانیت کے فروغ کیلئے ہمیشہ یادرکھاجائے گاوہ ایک ممتاز معالج، مصنف، انسان دوست تھے انہوں نے شعبہ طب میں نمایاں خدمات انجام دیں ان کی تمام زندگی پاکستانیوں کے لئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید حکیم محمد سعید کی 26 ویں برسی کے موقع پر ہمدرد مرکز میں ”شہید حکیم محمد سعید کے افکار، صاحب الرائے اور مستقبل کے معمار“ کے موضوع پر ہمدرد شوریٰ اور ہمدرد نونہال اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے سکولوں کے طلبا وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے ہمدرد شوریٰ کے سپیکر اورسابق چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد پروفیسر نیاز عرفان، قومی صدر ہمدرد شوریٰ سعدیہ راشد، ڈاکٹر ریاض احمد، نعیم اکرم قریشی، حکیم بشیر بھیروی، انجینئر مظفر اقبا ل، تنویر نصرت اور طارق شاہین سمیت طلبا و طالبات نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ قوم کا مستقبل بچوں کی بہترین تعلیم اور تربیت میں مضمر ہے آپ نے طب اور تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں آپ کو 26 سال قبل 17 اکتوبر 1998ء میں روزے کی حالت میں شہید کردیا گیا آپ کی شہادت عظیم قومی سانحہ ہے انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کے مستقبل کا معمار قرار دیا انہوں نے نونہالوں کیلئے نونہال رسالہ اور نونہال اسمبلی جبکہ دانشوروں کاپیغام عام لوگوں تک پہنچانے کیلئے ہمدرد شوریٰ قائم کی صدر ہمدرد شوریٰ سعدیہ راشد نے کہاکہ شہید حکیم محمد سعید نے ہزاروں طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا اور ملک کو بے شمار قابل اور ہنرمند افراد دیئے ہمیشہ ملک کی بہتری اور عوامی فلاح کے کام کئے ان کی خدمات نسل نو کیلئے مشعل راہ ہیں آپ کا نام ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائیگا آپ کی خدمات آج بھی زندہ ہیں انہوں نے حکیم محمدسعید کو ان کی طبی،ملی،تعلیمی سمیت دیگر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جبکہ طلبہ وطالبات نے ملی نغٖمے، ٹیبلو بھی پیش کئے بعد ازاں نمایاں کارکردگی والے طلبہ طالبات کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حیات محمد بھٹی کے ہمراہ پروفیسر نیازعرفان اور امتیارحیدر نے انعامات تقسیم کئے۔

Post a Comment

0 Comments