وزیراعلیٰ مریم نواز کی طبیعت ناساز اسپتال پہنچ گئیں
اسلام آباد نظام عدل نیوز
اسموگ کے اثرات وزیراعلیٰ تک بھی پہنچ گئے۔ مریم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہےذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گلے میں انفیکشن ہے۔ جس کےبعد مریم نواز کو شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروا دیاگیا۔ جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہےاسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گلے میں انفیکشن ہوا ہےپارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیدیا ہےپارٹی ذرائع کا کہناہے کہ مریم نواز کو آج رات لندن کیلئے بھی روانہ ہونا ہے، مریم نواز کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہو گی۔
0 Comments