اسلام آباد ،ملازمین ترقی کے اہل ہیں انکو فوراً ترقی دی جائے گی ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ملازمین ترقی کے اہل ہیں انکو فوراً ترقی دی جائے گی ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

نظام عدل نیوز 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے  سی ڈی اے بورڈ کے  16واں اجلاس  میں سی ڈی اے کے تمام بورڈ ممبران کی شرکت اجلاس میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو مکمل طور پر فعال بنانے ڈائریکٹوریٹ آف ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور 1122 کئیرز کو ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا 
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے شعبے میں ماہر افرادی قوت کنٹریکٹ پر بھرتی کی جائے گی، اجلاس میں چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کہا کہ سی ڈی اے میں ملازمت کرنے والےافسران اور ملازمین کی ترقی کے عمل کو تیز کیا جائےجو افسران اور ملازمین ترقی کے اہل ہیں انکو فوراً ترقی دی جائے،سی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور سروسز کی حفاظت کے لئے سائبر سیکورٹی فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ سائبر سیکورٹی فرم کی خدمات رننگ کنٹریکٹ کے تحت حاصل کی جائیں گی اور آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کو تکنیکی طور پر مضبوط کرنے کے لئے مزید پروفیشنل بھرتی کئے جائیں گےسی ڈی اے بورڈ نے بحالیاتی ریگولیشن (Rehabilitation Regulations) 2024 کی بھی منظوری دے دی بحالیاتی ریگولیشن (Rehabilitation Regulations) 2024 کے تحت ایکوائر کی گئی زمین اور مکانات کے بدلے صرف مالی معاوضہ دیا جائے گا

Post a Comment

0 Comments