پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل کے لئے مجموعی طور پر 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا تشدد سے زخمی ہونیوالے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے لئے 10 لاکھ روپے کے پیکیج کی منظوری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

نظام عدل نیوز 
فائل فوٹو 
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس،ہونے والے اجلاس میں پنجاب کابینہ نے پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاجی مظاہرے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل کے لئے مجموعی طور پر 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پیکیج منظور کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی ورکرز کے بے رحمانہ تشدد سے زخمی ہونیوالے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے لئے 10 لاکھ روپے کے پیکیج کی منظوری دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں 10 ہزار تربیت یافتہ سکیورٹی اہلکاروں کی انسداد فسادات کے لئے خصوصی فورس قائم کی جائے گی
جبکہ  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت قرار دینے کے لئے قوانین میں ترمیم کی اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی رولز 2024کی 
پیرا کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہیئرنگ آفیسرز کے اختیارات دینے کی پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد منیارٹی کارڈ اور اس کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں 15 ہزار نادار اقلیتی خاندانوں کو سہ ماہی امدادی رقم دی جائے گی
جبکہ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ننکانہ صاحب میں 3 موٹل قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سٹیشن کے قیام کے لئے بلاسود قرضوں کے پراجیکٹ کی منظوری بھی اسی اجلاس کا حصہ ہے منعقدہ اجلاس میں پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ، کابینہ نے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری کے علاوہ پنجاب پولیس 210 عراقی پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ٹریننگ دے گی جسکی  کابینہ نے منظوری دے دی پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے لئے جدید ترین مشینری فراہم کرنے کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی پنجاب لوکل گورنمنٹ ورکس رولز میں ترمیم کی چوبرجی گارڈن میں سرکاری ملازمین کے لئے 3 سہ منزلہ ٹاور بنانے کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے اور گھر کے لئے قرض کا پلان طلب کرلیا

Post a Comment

0 Comments