اسلام آبادسائبر کرائم میں ملوث مجرم کو 8 سال قید

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادسائبر کرائم میں ملوث مجرم کو 8 سال قید

اسلام آباد 
نظام عدل نیوز 

اسلام آبادسائبر کرائم  میں ملوث مجرم کو 8 سال قید 
مقدمے کی سماعت معزز سینئر سول جج - II /  جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے کی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق معزز عدالت نے غیر قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول کا استعمال کرتے ہوئے گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے نیٹ ورک کے سرغنہ کو 8 سال قید کی سزا سنائی ۔مجرم قیصر عارف کو مجموعی طور 8 سال قید  اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی مجرم کو پی ٹی اے ایکٹ 1996, ای ٹی او 2002 اور پی پی سی کے تحت سزا سنائی گئی مجرم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی میں سال 2013 میں مقدمہ درج کیا گیا تھامجرم کا تعلق اسلام آباد سے ہے ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی تفتیش انسپیکٹر عالم شیر نے کی۔مجرم کو معزز عدالت کے احکامات کی روشنی میں گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا

Post a Comment

0 Comments