اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کردی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کردی

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کردی 

نظام عدل نیوز 

تفصیلات کے مطابق اوگر نے گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے قیمتوں میں اوسط 25.78 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی نجی ٹی وی چینل کی نیوز کے مطابق  کے مطابق اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گااوگرا نے سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے اوسط 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کے لیے 8.71 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہےاوگرا نے سوئی سدرن کا اوسط ٹیرف ایک ہزار 762 روپے 51 پیسے فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) مقرر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ سوئی ناردن کا اوسط ٹیرف ایک ہزار 778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہےواضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں 208.67 فیصد تک اضافہ مانگا تھا، اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر گزشتہ ماہ عوامی سماعت کی تھی 3 دسمبر کو ڈان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کی قیمتوں کے نوٹی فکیشن کے لیے 15 فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہےحکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شرط رکھی ہے اور آئندہ سال 15 فروری تک گیس کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کا نوٹی فکیشن کرنا ہوگا۔۔   جنوری 2023 سے اب تک حکومت گھریلو صارفین کے لیےگیس 3 بارمہنگی کرچکی ہے جبکہ گیس صارفین پر 2 سال میں 953 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہےسابقہ اتحادی حکومت میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا گیا تھا اور نگران حکومت کے مختصر دور میں گیس 2 بار مہنگی کی گئی تھی۔

Post a Comment

0 Comments