اسلام آباد تھانہ کرپا کی حدود میں شہری کی گاڑی پر فائرنگ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد تھانہ کرپا کی حدود میں شہری کی گاڑی پر فائرنگ

اسلام آباد 
نظام عدل نیوز 

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  تھانہ کرپا کی حدود جاپانی روڈ پر  ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرہ شہری اسامہ نامی رہائشی پلام بھمبرتراڑ نے مقامی تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ رات 8:50منٹ کے قریب جاپان روڈ پر واقعہ عبادت یونیورسٹی کے قریب سے اپنی مہران گاڑی پر گھر کی طرف جارہا تھا کہ 125موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان جنکو سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں نے روکنے کا اشارہ کیا میں نے جان بچانے کی خاطر گاڑی جیسے ہی بھگائی تو  ملزمان نے فائرنگ شروع کردی اور گولیاں میری گاڑی کو لگیں مجھ سے اسلحہ کی نوک پر  80ہزار روپے نقدی ایک موبائل گاڑی کے کاغذات میرا شناختی کارڈ کے علاؤہ گاڑی کی چابی لیکر فرار ہوگئے تاہم دوسری جانب مقامی پولیس کی طرف سے تاحال تحریری درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا یاد کہ تھانہ کرپا کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتی کی ورداتوں میں اصافہ ہوچکا ہے جسکی وجہ سے علاقےمیں اس وقت خوف و حراس کی علامت ہے مقامی لوگوں نے آئی جی ،ڈی آئی جی آپریشنز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Post a Comment

0 Comments