اسلام آباد ،میریٹ ہوٹل کی بلڈنگ کو انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے سیل کردیا گیا
اسلام آباد
نظام عدل نیوز
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی ہوٹل (میریٹ) کو سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کی طرف سے قانونی خلاف ورزیوں پر گزشتہ روز سیل کردیا گیا سی ڈی اے کے مطابق میریٹ ہوٹل کی تکمیل سرٹیفکیٹ کے بغیر عمارت عوام کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے سی ڈی اے کے مطابق میریٹ ہوٹل کی انتظامیہ بیسمنٹ کو غیر قانونی طور پر اسٹوریج کے طور پر استعمال کررہی ہےڈی جی بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے فیصل نعیم کے مطابق نجی ہوٹل میں غیر قانونی مارکی قائم بھی قائم اور گرین بیلٹ پر غیرقانونی کار پارکنگ بھی بنا رکھی ہے جبکہ میریٹ ہوٹل انتظامیہ کے ذمہ 16 کروڑ روپے کے واجبات بھی ہیں جنکو بھی تاحال ادا نہیں کیا گیا ہے
0 Comments