سابق چیرمین یوسی روات سمیت سیکرٹری کرپشن کیس میں گرفتار
نظام عدل نیوز
اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سابق چئیرمین اور سیکرٹری یونین کونسل روات سمیت 3 ملزمان گرفتار،تفتیش شروع کردی گئی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سابق چئیرمین اظہر محمود، سابق سیکرٹری یونین کونسل مرزا تنویر اور سابق ڈیلی ویجز ملازم ساجد محمد شامل ہیں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاملزمان کرپشن اور بدعنوانی کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں۔ملزم اظہر محمود نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 116 ڈیلی ویجز ملازمین کو بھرتی کیا۔ملزمان غیر قانونی پروفیشنل ٹیکس کے معاہدے بھی کرتے رہے۔ملزمان نے کرپشن اور بدعنوانی سے قومی خزانے کو 4 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ملزمان نے غیر قانونی ٹیچر بھی بھرتے کئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
0 Comments