اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس
نظام عدل نیوز
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ موثر کوآرڈینیشن کے لئے نیشنل فیوژن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔بریفننگ میں بتایا گیا کہ رواں برس اکتوبر تک 7984 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 206 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیاسوشل میڈیا پر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کا فیصلہ کیا گیااس کے ساتھ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشت گرد گروپوں کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا۔ غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے صوبے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائیں گےآئندہ اجلاس میں پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کو موثر میکنزم پیش کرنے کی ہدایت کردی محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررزم فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بھر پور تعاون کریں گے،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو مضبوط کیا جائے گاامن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ استعداد کار بڑھانے کے ساتھ تمام صوبوں کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہےوزیرداخلہ محسن نقوی کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنے کا اعلان کیا اور 7 روز میں تمام اداروں کو ضروریات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بجھوانے کی ہدایت کی وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا نیکٹا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لیڈنگ کردار ادا کرے گی۔نیکٹا میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیکٹا کا اصل رول بحال کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے کئے انتظامات کا جائزہ لیا گیاوزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کوسٹل ایریاز میں نارکوٹکس سمگلنگ کو روکنے کے لیے کوسٹل گارڈز کو سہولتیں فراہم کریں گے۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے لئے کئے فیصلوں پر عملدرآمد کا فردا فردا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اسلام آباد میں کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیااجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا خالد خٹک نے دوسرے جائزہ اجلاس پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی وفاقی سیکرٹری داخلہ۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا۔ تمام آئی جی ۔ آئی جی ریلویز پولیس۔ کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری۔ آئی جی اسلام آبادپولیس۔ وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی
0 Comments