کوٹلی ستیاں حلقہ پٹواری سے سرکاری اراضی ریکارڈ چھینے کا معاملہ مقدمہ درج

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں حلقہ پٹواری سے سرکاری اراضی ریکارڈ چھینے کا معاملہ مقدمہ درج

 


راولپنڈی 
نظام عدل نیوز 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موضع بگا ڈھوک کلیاڑی میں عدالتی حکم پر نشاندی کے لیے آنے والے حلقہ پٹواری اور حلقہ گردوار سے مقامی لوگوں نے سرکاری اراضی ریکارڈ چھین لیا تھانہ کوٹلی ستیاں کی متعلقہ پولیس چوکی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ کردرج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کوٹلی ستیاں کی حدود گاؤں بگا ڈھوک کلیاڑی میں عدالتی حکم پر نشاندی کے لیے آنے والے حلقہ گردآور اور حلقہ پٹواری سے ریکارڈ چھینے کا اس وقت واقع پیش آیا جب وہ سائل عبدالروف نامی کے ہمراہ ڈھوک کلیاڑی موقع اراضی پر موجود تھے کہ مقامی سات سے آٹھ افراد نے حلقہ پٹواری نور افضل  اور حلقہ گردوار کو نشاندی سے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر سرکاری ریکارڈ چھین کر فرار ہوگئے جسکے بعد حلقہ گردوار کی مدعیت میں تھانہ کوٹلی ستیاں کی متعلقہ پولیس چوکی لہتراڑ میں مقدمہ نمبر 231/24بجرم 186ت پ 382ت پ کے تحت افتخار احمد ،جمروز خان ، و قار ،عبد الوقاص عرف کاشی سمیت 4 چار  نا معلوم اشخاص کے خلاف درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں

Post a Comment

0 Comments