عظیم بزرگ ہستی حضرت پیر سید فیروز شاہ قاسمی خالق حقیقی سے جاملے
اسلام آبادسید ظاہر حسین کاظمی
نظام عدل نیوز
تفصیلات کے مطابق حضرت پیر سید فیروز شاہ قاسمی قادری نقشبندی ترمذی بونیری گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کچھ دن سے اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھےپیر سید فیروز شاہ قاسمی کی وفات کی خبر سنتے ہی انکے چاہنے والوں میں صف ماتم بڑپا ہو گیا مرحوم کے جسد خاکی کو گزشتہ روز ائیر سیال کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی لایا گیا جنکی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ 2:30بجےعلی اسلامک یونیورسٹی پہلوان گوٹھ گلستان جوہر بلاک 12کراچی دربار شریف میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کیاجائے گا اس موقع پر جماعت اہلسنت کے صوبائی امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی ،پیر گلزار احمد نقشبندی ،ڈاکٹر حمزہ مصطفائی ،مفتی حنیف قریشی ودیگر کی طرف سے پیر سید فیروز شاہ قاسمی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پیر سید فیروز شاہ قاسمی قادری جماعت اہلسنت پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھےمرحوم کی دین اسلام کے لیے دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
0 Comments