اسلام آباد
نظام عدل نیوز
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت کانفرنس آف آپریشنل کمانڈرزکا انعقاد
آئی جی اسلام آباد نے تمام ڈویژنز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرفارمنس انڈیکیٹرز سیٹ کر دیئے،تمام یونٹس میں نفری کی رائٹ سائزنگ اور وسائل کے ٹھیک استعمال پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،آئندہ پوسٹنگ صرف شعبہ جاتی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر ہوگی،
ناہلی پر مزید سزائیں دی جائیں گی اور کوئی معافی نہیں ہوگی،آئی جی اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں کانفرنس آف آپریشنل کمانڈرزکا انعقادکیا گیا،جس میں تمام ڈی آئی جیز ،اے آئی جیز ،ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پچھلے 15 دنوں میں تمام یونٹس کا وزٹ اور ان کی کارکردگی کا آڈٹ کیا گیااور ان یونٹس میں موجود تمام اسٹیبلشمنٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا،تمام یونٹس کی کارکردگی میں کئی کمزوریاں پائی گئیں ہیں،اب تمام یونٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے گے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمام یونٹس میں نفری کی رائٹ سائزنگ اور وسائل کے ٹھیک استعمال پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے،آئندہ ہر یونٹ کی آزاد ذرائع سے رپورٹس منگوائی جائیں گی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اب سے ہر ڈویژن کے ذمہ دار ڈی آئی جیز ہوں گے،تمام کمانڈرز ہفتہ وار اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں،تمام زونل ایس پیز سنگین جرائم کے مقدمات کے مدعیان کو خود سنیں،انہوںنے ناقص کارکردگی پر سٹی زون کے افسران کی سرزنش کی اور انہیں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ انوسٹی گیشن کے معیار کو بہت بہتر بنایا جائے، آئندہ پوسٹنگ صرف شعبہ جاتی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر ہوگی،کرپشن، بدعنوانی اور نااہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ سزائیں دی جائیں گی اور کوئی معافی نہیں ہو گی جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد اور پر انعامات بھی دئیے جائیں گے،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، کرپشن، قبضہ مافیااور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف پر زیروٹالرنس ہوگی،تمام افسران منشیات فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅں کریں۔
0 Comments